اتر کینرا قومی شاہراہ کی تعمیری کارروائی میں گھپلوں کا الزام؛ ناگرک ویدیکے نے کیا سی بی آئی جانچ کا مطالبہ
02:36PM Mon 25 Feb, 2019
بھٹکل: 25 فرروری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا ضلع میں بھٹکل سے کاروار کے درمیان بچھائی جارہی قومی شاہراہ کی تعمیری کارروائی میں گھپلوں کا الزام لگاتے ہوئے گزشتہ روز ناگریک ویدیکے نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے مرکزی حکومت کو میمورنڈم پیش کیا اور اس سلسلسہ میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا۔
میمورنڈم میں ریاستی حکومت کے کارندوں کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قومی شاہراہ کے تعلق سے شاہراہ اتھارٹی کی جانب سے لیے گئے فیصلوں میں ترمیم کی جارہی ہے اور کئی جگہوں پر شاہراہ کی چوڑائی کو کم کیا جارہا ہے۔ ان سب باتوں کو دیکھتے ہوئے ویدیکے نے اسے افسران کی ملی بھگت قرار دیتے ہوئے اس میں گھپلہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے اور مرکزی حکومت کو اس میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر شیوکمار نائک، دتاتریہ نائک، ایرا نائک، ایشور نائک، منجوناتھ نائک، ناگیندر نائک وغیرہ موجود تھے۔