جالی گرام پنچایت میں اگلے مہینے کی دو تاریخ کو سبھا گرام پنچایت
03:59PM Sat 29 Jun, 2013
جالی گرام پنچایت میں اگلے مہینے کی دو تاریخ کو سبھا گرام پنچایت
بھٹکلیس نیوز / 29 جون، 13
بھٹکل / اس سال کا پہلا گرام سبھا جالی گرام پنچایت میں 02/جولائی2013 تاریخ منگل کے دن صبح 10:30 بجے جالی پنچایت آفیس کے مقابل شری وینکٹیشور نامدھاری سبھا بھون میں منعقد کی جائیگی ۔ اس میں مختلف محکمہ کے آفسران عوام کے سامنے اپنے اپنے کام کی تفصیلات پیش کریں گے ۔ اس میں اگر عوام ان سے کچھ سوالات کرنا چاہیں تو سوال کرنے کا بھی موقع دیا جائے گا ۔ اس گرام سبھا میں نئی نئی اسکیم کے بارے میں جانکاری دی جائے گی ۔ اس موقع پر عوام کو پیش آنے والی مشکلات یا کسی سلسلہ میں کوئی شکایت رہنے کی بنا پر انکو بیان کرنے کا موقع دیا جا ئے گا ۔
خیال رہے کہ جالی گرام پنچایت میں مدینہ کالونی ، تگر گوڈ ، وینکٹاپور ، کے ایچ بی کالونی ، درگا پرساد (ڈی پی) کالونی ، جالی کوڈی ، جالی ڈوڈمنے اور آزاد نگر کے علاقے شامل ہیں ۔
اس لئے جالی گرام پنچایت کے حدود میں رہنے والی عوام اس اجلاس میں شرکت کرنے کی کوشش کریں ۔