عالمی یوم جانپد۔مختلف فنکاروں کو تہنیت
03:32PM Thu 24 Aug, 2017
چن پٹن۔(بھٹکلیس نیوز )محکمۂ کنڑا و ثقافت ، رام نگرم کے تعاون سے کرناٹک جانپد پریشد، بنگلورو کے زیر نگراں عالمی شہرت یافتہ جانپد لوکا، رام نگرم ، عالمی یوم جانپد کاانعقاد کیاگیا۔مورخہ23؍ اگست2017ء صبح 11بجے منعقد اجلاس میں جس کی صدارت کرناٹک جانپد پریشد کے صدر ٹی تمے گوڈا نے کی، افتتاح جلسہ میں تہنیت پیش کرنے والے فنکاروں نے کیا۔ مہمانان خصوصی کے طور پر کرناٹک جانپد پریشد کے منیجنگ ٹرسٹی شریمتی اندرا بال کرشنا، اعزازی سکریٹری ڈاکٹر راجے گوڈا ہوسہلی، سرکاری فرسٹ گریڈ کالج، رام نگرم کے پرنسپل ڈاکٹر کنکا، سرکاری فرسٹ گریڈ کالج چن پٹن کے پرنسپل پروفیسر کے ایم مائی گوڈا اور محکمہ کنڑا و ثقافت رام نگرم کے ڈائرکٹر ایم راجو موجود رہے ۔ اس موقع پر مختلف فنکاروں ، کسانوں کو تہنیت سے نوازا گیاجن میں چن پٹن کے مشہور قوال و غزل سنگر محمد سعید، شریمتی چکا بوریا، شریمتی راموا، چلوویا، مہادیویا اور بھاگیما ننگے گوڈا شامل ہیں ۔تہنیت قبول کرنے والے فنکاروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانپد سمیت دیہی فنون ختم ہوتے جارہے ہیں ۔ اس لئے ان فنون کے ماہر فنکاروں کی عزت افزائی ضروری ہے تاکہ آئندہ نسل تک اس فن کو برقرار رکھا جاسکے ۔آخر میں شریمتی چلما مع ساتھی، برہمنی پور چن پٹن تعلقہ کی جانب سے لوک گیت، فرسٹ گریٹ کالج چن پٹن کے طلباء کی جانب سے مختلف مظاہرے و دیگر فنون کا مظاہرہ کیاگیا۔