بھارتا بھاگیا ودھاتاساؤنڈ اینڈ لائٹ پروگرام کی اختتامی تقریب
12:23PM Sat 4 Mar, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی125 جینتی کے سالانہ پروگرام کی کڑی کے طور پر بھارتا بھاگیا ودھاتا ساؤنڈ اینڈ لائٹ پروگرام کی اختتامی تقریب 5مارچ کو شام ساڑھے چھ بجے بسویشور نگر کے راجہ جی نگر انڈسٹریل ٹاؤن میں واقع ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقد ہے۔یکم فروری کو بنگلور یونیورسٹی کے احاطہ میں شروع ہونے والا یہ پروگرام ایک ماہ تک ریاست کے تمام اضلاع میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ عوام کی مانگ پر اختتامی تقریب سے قبل 4مارچ کو خصوصی نمائش کا اہتمام بھی کیاگیاہے۔ محکمۂ اطلاعات و رابطہ عامہ کے ڈائرکٹر این آر وشوکمار نے بتایاکہ 5مارچ کو شام ساڑھے چھ بجے وزیراعلیٰ سدرامیا اختتامی تقریب کا افتتاح کریں گے۔ جس میں وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج ، وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی، وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا ، وزیر برائے شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ، وزیر برائے کنڑا وکلچر اوما شری، وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا، وزیر ہاؤزنگ ایم کرشنپا ، میئر پدماوتی ، رکن پارلیمان پی سی موہن ، رکن اسمبلی پریا کرشنا کے علاوہ کارپوریٹرس روپا اور اوما وتی پدماراج شرکت کریں گے۔