ڈیم میں مچھلیاں پکڑنے گئے شخص کی موت

12:45PM Sat 22 Jun, 2019

منڈگوڈ: 22 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مچھلیاں پکڑنے کے دوران منڈگوڈ تعلقہ کے سنگنلی ڈیم میں آج صبح ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے۔ جس کی شناخت پیرپا (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق پیرپا آج صبح اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ سنگنلی ڈیم میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے گیا ہوا تھا اس دوران پیرپا اپنے دوستوں سے پہلے ہی ڈیم میں اتر گیا اور پھرلاپتہ ہوگیا جس کے بعد اس کے دوستوں نے گھر والوں کو خبر دی۔ اس سلسلہ میں منڈگوڈ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔