ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف ہورہی جانچ کو این آئی اے کے حوالہ کرنے کی مانگ

01:57PM Thu 25 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 25 اگست،2016 بھٹکل/ (رضوان گنگاولی) بنگلوور و میں ایمنسٹی انٹرنیشنل  ادارہ کی جانب سے منعقد ہ ایک پروگرام میں کشمیری طلبہ کی طرف سے ہندوستان مخالف نعرہ بازی کرنے کے بعد سے ریاست بھر میں اس ادارہ کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے اور اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی مانگ کی جارہی ہے۔ بھٹکل میں بھی اس سلسلہ میں بی جے پی کا رکنان نے اس ادارہ پر چل رہی جانچ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے  قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کے حوالہ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو اپیل سونپی ہے ۔ اپیل میں ادارہ کے خلاف ہورہی جانچ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ جانچ صحیح طور پر نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے اس جانچ کو این آئی کے حوالہ کرنا ضروری ہے۔ علاوہ ازیں اس میمورنڈم میں ریاست  میں اس تعلق سے احتجاج کررہے طلبہ پر لاٹھی چارج کرنے پر بھی  تشویش ظاہر کی گئی ہے اور جانچ کو صحیح رخ دینے پر زور دیا گیا ہے ۔ اس میمورنڈم کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر چدانند وٹھارے نے وصول کیا اور اگلی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر بھٹکل بی جے پی کے صدر راجیش نائک، ضلعی نائب صدر گوندنائک، کرشنا نائک، پرمیشور دیواڑیگا، سنیل بی نائک، ایشور نائک، ایشور دوڈمنے، سویتا گونڈ، مکندنائک، موہن دیواڑیگا، شیوانی شانتا رام، جٹپانائک، لکشمن نائک، شنکر نائک وغیرہ موجود تھے۔