اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے عنقریب بھرتی کئے جائیں گے:آروی دیش پانڈے
03:36PM Wed 13 Aug, 2014
بھٹکلیس نیوز / 13اگست،2014
اعلی تعلیم سے محروم طلباء کو تعلیم کی طرف توجہ دلائی جا رہی ہے
بنگلور/ڈگری کالج کے 1298اسسٹنٹ پروفیسر کےتقررات کئے جائیں گے ،وزیر برائے اعلی تعلیم آر وی دیش پانڈے نے یہ بات بتا ئی ، وی ایچ ڈی سنٹرل ہوم سائنس میں منعقد پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ مزید دو مہینوں میں سی ای ٹی کے ذریعہ اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے بھرتی کئے جائیںگے ،کالجوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ آرٹس ،اسپورٹس اور اخلاقی تعلیم کی سہولت بھی فراہم کرنی ہوگی ، اخلاقی تعلیم کی قلت کے سبب جنسیہراسانی کے وارداتیں بڑھ رہی ہیں ۔ اس کےلئے معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہوگا ، طلباء اور اساتذہ کے درمیان جو تعلق ہے اسکو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، اسکے علاوہ کالج کی بنیاد ی سہولیات میں بھی سدھار لانے کیلئے تر جیح دی جارہی ہے ، وزیر موصوف نے ہوم سائنس کالج آڈیٹوریم کیلئے ایک کروڑ اور فر نیچر اور آڈیٹوریم کیلئے فی کس 10لاکھ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا ، انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ دو سالوں سے کالجوں میں فیس میں اضافہ نہیں کیاگیا ہے ، ایڈ ڈ کالجوں میں طلباء کی طرف خود حکومت ادا کرے گی ،اعلی تعلیم سے محروم 53لاکھ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو تعلیم کی طرف توجہ دلانے کیلئے کئی پروگرام جاری کئے گئے ہیں ،حالیہ دنوں میں خواتین مردوں سے کم نہیں ہیں ، 23ویں صدی خواتین کی صدی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو تعلیم سے آگاہ کر نے کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتیں دروازوں تک تعلیم کی سہولت فراہم کی ہے ، تعلیم مکمل ہونے کے بعد روزگار کا موقع حاصل کرنا ہے، اسکے لئے کیمپس انٹرویو اور صنعت کاروں کے درمیان گفتگو کا اہتمام کرنا ہوگا ،روزگار کے مواقع کے لئے عالمی مقابلہ شروع ہو گیاہے جس کے سبب عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کر نے کیلئے طلباء کو تیار رہنا ہوگا ، وائس چانسلر پٹنا نے بتا یا کہ آج صرف حقوق کیلئے احتجاج کیا جاتا ہے ایسا کرتے ہو ئے اساتذہ اپنے فرائض نظر انداز کر رہے ہیں ،تعلیم صرف روزگار حاصل کرنے کی حد تک محدود رہ گئی ہے ، طلباء کو اخلاق کے متعلق سکھایا نہیں گیا ہے ، جسکی وجہ سے سماج میں بد عنوانیوں کے معاملات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،اس موقع پر محکمہ کالجیٹ ایجوکیشن کے کمشنر نند کمار ،ڈائرکٹر بھاگیہ لکشمی اور جگدیش کمار، پرنسپل اوبیا و دیگر موجود تھے ۔