دہشت گردوں کومارنےکےلئےہمارے جوان الیکشن کمیشن سےاجازت لیں گے؟ وزیراعظم مودی کا کشی نگرریلی میں سوال

11:48AM Sun 12 May, 2019

کشی نگرمیں اتوارکو'وجے سنکلپ ریلی' کوخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ مرکزمیں ایک بارپھرمودی حکومت بن رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پانچویں مرحلے کے بعد مخالف چاروں خانے چت ہوچکےہیں۔ ملک مضبوط، فیصلہ کن اورایماندارحکومت کے لئےووٹ دے رہا ہے۔ وزیراعظم نےاس کےساتھ ہی کہا 'دہشت گردی کے خلاف جو سیدھی لڑائی ہم لڑرہے ہیں، اس کےلئےملک ووٹ دے رہا ہے۔ ہندوستان کودہلانے والےآج ڈرڈرکرجینےکومجبورہیں، اس لئےملک ہمیں ووٹ دے رہا ہے۔ آج دنیا میں جوہندوستان کی گونج سنائی دے رہی ہے، ملک اس کےلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کواورمودی کوووٹ دے رہا ہے۔ پاکستان کے دہشت گردوں کوگھرمیں گھس کرمارنے کی پالیسی کےلئے ملک کمل کھلا رہا ہے۔ رام کا نام لینے والوں کوجیل میں ڈالنے والوں کوسزاملے، اس لئےملک کمل کے نشان کوووٹ دے رہا ہے۔ 23 مئی کوایک بارپھرمودی حکومت آرہی ہے'۔
 کشمیرمیں ہردوسرے تیسرے دن ہوتی رہتی ہے صفائی
وزیراعظم نےکہا 'کچھ لوگوں کواعتراض ہےکہ آج الیکشن چل رہا ہے تودہشت گردوں کو کیوں مارا؟ وہ بم اوربندوق لےکرسامنے کھڑے ہیں، کیا وہاں ہمارے جوان الیکشن کمیشن سے اجازت لینےجائیں کہ میں اس کوگولی ماروں یا نہیں۔ اچھا کشمیرمیں جب سے ہم آئے ہیں، ہر دوسرے تیسرے دن صفائی ہوتی رہتی ہے، یہ صفائی مہم میرا کام ہے بھائی، اس جیت کو والہانہ اورخوبصورت بنانا ہے۔ آپ کا ہرووٹ میرے لئے بہت ضروری ہے۔ میرے لئے ہر ووٹ بہت قیمتی ہے۔ جیت سامنے دیکھ کریہ وقت آرام کرنےکا نہیں، یہ وقت جیت کوتاریخی بنانےکا ہے۔ مہاملاوٹ کرنے والوں کی پریشانی بڑھ جائے گی۔ مایاوتی کے ساتھ گیسٹ ہاوس معاملہ سے پورے ملک کوتکلیف راجستھان کے الورمیں ہوئی عصمت دری کا ذکرکرتےہوئے وزیراعظم نےکہا 'راجستھان میں دلت بیٹی کےساتھ ظلم ہوا۔ اجتماعی عصمت دری ہوئی، وہاں نامدارکی حکومت ہے، جو بی ایس پی کےتعاون سے چل رہی ہے۔ دونوں پارٹیاں اس حادثہ کودبانے میں لگی ہیں۔ آج یوپی کی بیٹیاں بہن جی سے پوچھ رہی ہیں کہ راجستھان میں بیٹی کےساتھ جوحادثہ ہوا، اس پرآپ نےاپنی حمایت واپس کیوں نہیں لی؟ آپ کے ساتھ گیسٹ ہاوس حادثہ ہوا تھا، جس سے پورے ملک کوتکلیف ہوئی تھی۔ کانگریس حکومت کی نیت صحیح ہوتی تووہ الورمیں جوہوا، اسے چھپانےاوردبانے میں نہیں لگتی، لیکن نہیں ان کے پاس توایک ہی جواب ہے، ہوا توہوا'۔ نریندرمودی نےکہا 'آج جو لوگ ہماری ذات کا سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں، جب انہیں آپ کی خدمت کا موقع ملا توانہوں نے اپنےلئے سینکڑوں ہزاروں کروڑروپئے کی جائیداد جمع کرلی۔ میں گجرات میں سب سے طویل وقت تک وزیراعلیٰ رہا، پانچ سال سے ملک کا وزیر اعظم ہوں اورمیرا اکاونٹ بھی ملک کے سامنے ہے۔ جب انہیں موقع ملا، توان لوگوں نے اپنےلئےلاکھوں کروڑوں کے بنگلے بنالئے۔ جب مجھے خدمت کا موقع ملا تومیں نےغریبوں کےلئےڈیڑھ کروڑگھربنوائے۔ جب انہیں لوگوں کوموقع ملا توان لوگوں نے کوئلہ گھوٹالہ کر دیا۔ جب مجھے خدمت کا موقع ملا تومیں نے7 کروڑغریب ماوں کومفت گیس کنکشن دیا۔ جب ان لوگوں کوموقع ملا توان لوگوں نےبجلی میں بھی گھوٹالہ کردیا، جب مجھےخدمت کا موقع ملا توڈھائی کروڑسے زیادہ غریبوں کےگھرمیں مفت بجلی کنکشن دیا۔