بھٹکل مدینہ کالونی جامعہ آباد روڈ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے راہگیر پریشان

12:23PM Tue 16 Jul, 2019

بھٹکل: 16 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مدینہ کالونی سے جامعہ آباد جانے والی سڑک پر بارش کا پانی کثیر مقدار میں جمع ہونے سے پیدل چلنے والوں کو کافی پریشانی ہورہی ہے۔ بھٹکل میں ہورہی مسلسل بارش کے بعد یہاں کی سڑک لبا لب بھر گئی ہے اور کسی تالاب کامنظر پیش کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں وہاں کے عوام نے بھٹکلیس کو بتایا کہ یہ علاقہ پنچایت اور آدھا میونسپالٹی کے ماتحت آتا ہے یہاں کئی سالوں سے پانی کی نکاسی کے لیے سڑک کے دونوں طرف نالیوں کا انتظام نہ ہونے کے سبب پانی سڑکوں پر ہی رہ جاتا ہے جس سے راہ چلنے والوں کو کافی پریشانی ہوتی ہے۔ وہاں کے عوام نے  متعلقہ انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس تعلق سے فوری کارروائی کریں اور عوام کو اس مسئلہ سے باہر نکالنے کی کوشش کریں۔