ایودھیا تنازع: جسٹس بوبڈے علیل، پیر کے روز نہیں ہوسکی سماعت
03:51PM Mon 19 Aug, 2019
سپریم کورٹ میں اترپردیش کے اجودھیا میں واقع رام جنم بھومی۔ بابری مسجد اراضی تنازع کی پیر کے روز (آٹھویں دن) ایک جج کے بیمار ہونے کے سبب سماعت نہیں ہوسکی۔
چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ کے ایک جج ایس اے بوبڈے کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے کے سبب آٹھویں دن کی سماعت نہیں ہوسکی۔ آئینی بنچ میں جسٹس وائی چندر چوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر بھی شامل ہیں۔
اجودھیا معاملہ پر آج سماعت ہونی تھی، لیکن جسٹس بوبڈے کے علیل ہونے کی آئینی بنچ کو اطلاع ملنے کے بعد سماعت موخر کردی گئی۔