عید الاضحیٰ کے پیش نظر پر امن میٹنگ کا انعقاد؛ نوجوانوں کو پرامن رہنے کی اپیل
02:41PM Mon 14 Oct, 2013
عید الاضحیٰ کے پیش نظر پر امن میٹنگ کا انعقاد؛ نوجوانوں کو پرامن رہنے کی اپیل
بھٹکلیس نیوز / 14 اکتوبر، 13
بھٹکل/ (رضوان گنگاولی) عید الاضحیٰ کے پیش نظر یہاں پولس تھانہ میں کل شام کے وقت ایک امن میٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکل انسپکٹر مسٹر بیلی ایپا دونوں طبقوں کے لیڈران سے امن کو برقرار رکھنےکی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں طبقوں کے لیڈران ماحول کو پر امن رکھنے کے لئے اپنے نوجوانوں کو قابو میں رکھیں ۔ موصوف نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے موقع پر نوجوان جانوروں کی تصاویر اور ویڈیو سوشیل میڈیا پر شائع کرتے ہیں جس کے باعث دوسرے طبقہ کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور پر امن ماحول خراب ہونے کا خطرہ بھی رہتا ہے ۔ موصوف سی پی آئی نے چھوٹی چھوٹی باتوں کو لیکر ہوا کھڑا کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں بھی جانوروں کو پکڑا جاتا ہے اور کسی کو بھی تکلیف ہوتی ہو تو خواہ مخواہ اس مسئلہ کو طول نہ دیں اور ایس ایم ایس وغیرہ کے ذریعہ اس کو پھیلانے کے بجائے اس مسئلہ کو آپس میں ہی حل کریں ۔ اس کے علاوہ موصوف مسٹر بیلی ایپا نے بچوں کے ہاتھوں میں جانوروں کو دینے کے سلسلہ میں بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی ۔
پیس میٹنگ میں موجود دونوں طبقہ کے لیڈران نے ماحول کو پر امن رکھنے کی یقین دہانی کی ۔