طوفانی کرکٹر گیل نے دی انوکھے انداز میں عید کی مبارک باد

03:23PM Fri 8 Jul, 2016

بارباڈوس : کرس گیل ٹی ٹونٹی کی کرکٹ کے ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت کسی بھی بالنگ لائن کو تگنی کا ناچ نجا سکتے ہیں۔ ان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا باس بھی کہا جاتا ہے۔ وہ اپنے انداز سے اکثر شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس بار انہوں نے عید پر اپنے مسلمان مداحوں کو انوکھے انداز میں عید کی مبارکباد دی ہے۔ کرس گیل کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں کرس گیل روایتی عربی جبہ زیب تن کیے ہوئے ہیں جب کہ انہوں نے سر پر روایتی پگڑی بھی باندھ رکھی ہے اور اسٹار بلے باز صوفے پر فون میں محو نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ کرس گیل نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ کرس گیل نے اپنے پیغام کو ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔