شمالی کنڑا ضلع کے تین تعلقہ جات قحط زدہ قرار۔ دیش پانڈے
04:20PM Mon 17 Aug, 2015
بھٹکلیس نیوز / 17 اگست،2015
کاروار / (نامہ نگار) شمالی کنڑا ضلع کے نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے ہدایت کی ہے کہ ضلع کے تین تعلقہ جات ہلیال، منڈگوڈ اور ہلدی پور کو قحط زدہ تعلقہ جات قرار دیا گیا ہے لہٰذا ان تعلقہ جات میں پینے کے پانی،کسانوں کو متبادل ،جانوروں کی غذا وغیرہ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔ وزیر موصوف نے یہاں جمعرات کے روز ضلع پنچایت کے میٹنگ ہال میں منعقد ہ کے ڈی پی میٹنگ میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس بار معمول سے کم بارش ہوئی ہے۔جولائی میں کم بارش ہونے کی وجہ یا نہ ہونے کی وجہ سے بعض تعلقہ جات میں فصل کی بو ائی میں میں تاخیر ہوئی ہے۔بارش کی کمی کی وجہ سے اناج کی مقدار کم ہونے کے امکانات ہیں اس پس منظر میں کسانوں کو متبادل فصل اگانے کے لئے بیچ فراہم کرنا چاہئے ۔قحط زدہ تعلقہ جات میں حلانکہ فی الوقت پینے کے پانی کی کمی نہیں ہے لیکن اس سلسلے میں بھی حفظ ما تقدم کے طور پر احتیاط برتنا چاہئے ۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ ضلع کے مختلف کالجوں کی عمارتوںکی تعمیر اور بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے 22/کروڑ روپئے کی رقم منظور کی گئی ہےاس سلسلے میں کالھ کے طلبا کو تما سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔راشن کی تقسیم کے انتظام کی نگرانی کے لئے ہر تعلقہ میں نگراں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لہذا اسسٹنٹ کمشنر کو چاہئے کہ آئندہ پندرہ دنوں کے اندر کمیٹیاں تشکیل دے کر ان کی میٹنگ منعقد کریں۔
میٹنگ میں کاروار حلقہ رکن اسمبلی ستیش سیل یم یل سی گھوٹنے کر،ضلع پنچایت کی صدر سرسوتی گوڈا،ڈپٹی کمشنر اجول کمار گھوش، سی آئی او رام پرساد منوہر اسٹنڈنگ کمیٹی کے چیرمین اور دیگر افراد موجود تھے۔