دبئی میں مقیم بھٹکلی طالبہ سی بی یس ای بارہویں میں پورے امارات میں دوسرے نمبر پر کامیاب
04:43PM Thu 30 May, 2013
بھٹکلیس نیوز / 30 مئی،2013
دبئی / دبئی میں مقیم بھٹکلی طالبہ عائشہ صدیقہ یو اے ای کے بارہویں درجے کے سی بی ایس ای امتحان میں 95.6/فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوے پورے متحدہ عرب امارات میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ اور پہلا نمبر آنے سے صرف ایک نمبرپیچھے ره گی ہیں.۔انکے والد جناب عبدالعظیم چترگی (مالک بھٹکل موڈرن پرنٹنگ پریس) اپنی دختر کی اس کامیابی پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوے خوشی کا اظہارکیا ہے ۔ انڈین ہائی اسکول دبئی کے شعبہ آرٹس کی طالبہ عائشہ صدیقہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ “یہ پل میرے لیے حیرت اور خوشی کا ہے اور مجھے ہمیشہ بہتر سے بہتر کرنے کی عادت ہے شاید اللہ تعالیٰ کو میری محنت پسند آئی اور اس نتیجے سے میں بہت خوش ہوں .
ادارہ بھٹکلیس اس موقع پرعائشہ صدیقہ اور انکے والدین کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوے روشن مستقبل کے لیے دعا کرتا ہے –