ماہی گیری کرنے گیا ایک مچھوارا سمندر میں ڈوب کر ہلاک
05:15AM Sun 27 Oct, 2013
ماہی گیری کرنے گیا ایک مچھوارا سمندر میں ڈوب کر ہلاک
بھٹکلیس نیوز / 27 اکتوبر، 13
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل ہیبلے گرام پنچایت حدود میں آنے والے ہیرتار سمندر میں کل شام 06:00 بجے ماہی گیری کرنے گیا ایک مچھوارا مچھلیوں کو شکار کرنے والی جالی میں پھنس کرہلاک ہوگیا ہے ۔ جس کی شناخت ہیرتار کے مقیم شنکر ناگپا موگیر باپو منے (48) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق شنکر کل شام کے وقت مچھلیاں پکڑنے کے لئے اپنی ناؤ پر گئے ہوئے تھے ۔ دیر رات تک ان کی واپسی نہ ہونے پر مقامی لوگوں کو تشویش ہوئی جس پر ان کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ رات بھر کی تلاش کے باوجود نہیں ملے تاہم آج صبح سمندر کے درمیان میں واقع پہاڑ کے قریب جالی میں پھنسی ان کی لاش بر آمد ہوئی ۔
اس سلسلہ میں بھٹکل رورل پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال لے جائی گئی ہے ۔