جدہ میں بھٹکل مسلم کمیونٹی کا سالانہ عام اجلاس

01:48PM Mon 30 Oct, 2017

بھٹکلیس نیوز / 30 اکتوبر، 17 جدہ /اکتوبر (پریس ریلیز)  سعودی عربیہ کے شہر جدہ میں مقیم بھٹکل کمیونٹی کی جانب سے مورخہ 26 اکتوبر کو ایک عام اجلاس منعقد کیا گیا جس میں  جماعت کی سالانہ رپورٹ اور حساب کتاب کی پیشی کی گئی۔ اس موقع پر 38 سال سے جدہ میں برسرروزگار رہ کر وطن واپس لوٹنے  والے جدہ جماعت کے سرگرم رکن جناب تاج الدین عسکری کی تہنیت کی گئی اور اُنہیں میمنٹو بھی پیش کیا گیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب محمد یونس قاضیا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جدہ جماعت کی خدمات کو سراہا اور سالانہ رپورٹ کے ذریعے دی گئی معلومات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا  کہ کلیدی عہدوں پر رہ کر منظم طریقے سے جماعت کی باگ دوڑ سنبھالنا اتنا آسان  نہیں ہے مگر جدہ جماعت نے اپنے رپورٹ پیش کر کے ثابت کیا کہ کام اگر اجتماعی  طور پر کیا جائے ا تو کامیابی قدم چومتی ہے۔انہوں نے ممبران کو اپڈیٹ دیتے ہوئے کہا  بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی جانب سے  ایک ملٹی اسپیشالٹی  ہسپتال اور ٹراوما سینٹر بھٹکل یا قرب و جوار میں شروع کرنے کا  منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس مشن کو کامیاب بنانے  کے لئےممبران سے دعا کرنے کی درخواست کی۔ پروگرام کا آغاز جمعرات شب 11 بجے ہوٹل الازھر میں مولوی جبلین ابن جعفر نائظے کی تلاوت کلام پاک مع ترجمہ سے  ہوا۔ بھٹکل کمیونٹی جدہ  کے صدر جناب محمد نعمان علی اکبرا نے جلسہ کی صدارت کی۔ مہمانوں کا استقبال جدہ جماعت کے نائب صدر جناب قمر سعدا نے کیا۔ایجنڈے کے تحت اگے بڑھتے ہوئے ایک سالہ  رپورٹ جماعت کے جنرل سکریٹری جناب عبیداللہ عسکری نے پیش کی، جبکہ  آمد و خرچ ومیزانیہ 1439 کو جماعت کے محاسب جناب شریف اکرمی نے  پڑھ کر سنایا۔ ممبران کی جانب سے پیش کی گئی دستوری ترمیمات کو جماعت کے سرپرست جناب زاہد رکن الدین نے پڑھ کر سنایا۔ سالانہ جلسہ میں جدہ جماعت کی تاریخ پرمبنی ایک مجلہ بھی منظر عام پر لایا گیا  اور ممبروں میں تقسیم کیاگیا۔ اس کتاب کی تدوین میں جناب زاہد رکن الدین، جناب اسحاق شابندری، جناب ریحان کوبٹے، جناب خلیل کوبٹے، جناب یٰسین عسکری، جناب نعمان علی اکبرا، جناب عبیداللہ عسکری، جناب حبیب اللہ محتشم، جناب فیصل دامودی، جناب عبدالمعیز جوکاکو، جناب قمر سعدا، جناب عبدالسلام دامدا ابو، جناب ارشد ائیکری، پیش پیش تھے۔ جناب عبدالسلام دامدا ابو نے سیف اسکیم کا حساب کتاب پیش کیا۔ سالانہ جلسہ میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ 2 نومبر 2017 کو بھٹکل مسلم کمیونٹی  جدہ کی مجلس انتظامیہ کے لئے انتخابات کی تاریخ طئے ہوچکی ہے، جماعت سے نامزد الیکشن  کمشنر جناب یٰسین عسکری نے اس تعلق سے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن کے لئے تیاریاں ہورہی ہیں، مگر اسکے لئے ممبران کا بھی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے ممبران سے درخواست کی کہ وہ مجلس انتطامیہ کی نمائندگی کے لئے قابل اور مخلص لوگوں کو پیش کریں۔ اور زیادہ سے زیادہ انتخابات میں حصہ لے کر قوم و ملت کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں، الیکشن  کے سلسلے میں ممبر ان کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کے بھی اطمینان بخش جوابات دئے گئے۔ اس دوران   الیکشن  کی تفاصیل بھی پیش کی گئی۔ صدر جماعت جناب محمد نعمان علی اکبرا نے صدارتی خؒطاب کرتے ہوئے  مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور جماعت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے حاضر ہونے والے تما م اراکین انتطامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ  ۲ سال کے عرصہ میں تمام اراکین انتظامیہ نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو  بخوبی نبھایا ہے۔ کثیر تعداد میں ممبران موجود تھے۔ جلسہ کی نظامت جماعت کے سکریٹری جناب حبیب اللہ محتشم نے کی۔ منظقہ شرقیہ  جماعت کے صدر جناب ائیکری اقبال ،  بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے خازن جناب نعیم ائیکری اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سابق صدر جناب صادق پلور بھی اعزازی مہمان کی حیثیت سے جلسہ میں  موجود تھے۔