وکاس اکیڈمی ضلع دفتر کا افتتاح

06:59PM Tue 23 Jul, 2013

وکاس اکیڈمی ضلع دفتر کا افتتاح بیدر:23جولائی (بھٹکلیس نیوز) ملازم کا اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے کام کرنا اور دل کی آمادگی سے کام کرنا دونوں مین کافی فرق ہواکرتاہے۔ہرایک کام دل کی آمادگی سے ہوتب ہی ہرایک انسان اپنے اپنے میدان میں کامیابی حاصل کرسکتاہے۔ یہ بات راجیہ سبھا کے رکن بسواراج پاٹل سیٹرم نے کہا۔ آج وہ بیدر شہر کے رام چوک کے پاس واقع کوتتلا بسویشوربھارتیہ تعلیمی سمیتی سیٹرم کے زیراہتمام وکاس اکیڈمی کے ضلع دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد بات کررہے تھے۔ بیدر ضلع کی زراعت ، ادب ، فن اور سائنس کے علاوہ صحت وتعلیم کے میدانوں میں ترقی کی ضرورت ہے ۔ ضلع کے جملہ ترقی کے لئے معاشرے کے معززین جی جان سے اور بغیر کسی لوث کے کام کریں تو ترقی ہوگی ۔ ضلع کے مذہبی قائدین ، تعلیم ادارہ جات کے ذمہ داران ، سماجی کارکنان ، وکلاء ، ڈاکٹر س ، اور دیگر لوگ اس کام میں حصہ لے کر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔ تب ہی ضلع کی ممکنہ ترقی ہوگی ۔وطن ، جائے پیدائش ، اور ملک کا قرض چکانا ہر کسی سے ممکن نہیں ہوتا۔ اس لئے ہر ایک انسان سماجی ، مذہبی اور تعلیمی میدانوں میں اپنا حصہ نبھا کر قرض چکانے کی سعی کریں ۔ وکاس اکیڈمی بیدر سمیت 7اضلاع میں کام کرتی ہے۔ شاہین ادارہ جات بیدر کے سکریٹری عبدالقدیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ بیدر ضلع میں کافی بڑی تعداد خانگی اور غیرامدادی اسکولوں مین پڑھا کرتی ہے۔ طلباء اردو ، مراٹھی اور کنڑا زبانوں میں دہم جماعت میں ناکام ہورہے ہیں ، کیونکہ یہاں انھیں سہولتیں میسر نہیں ہیں ۔ اس کے بارے میں وکاس اکیڈمی زیادہ دھیان دے کر آئندہ دوتین سال میں مسئلہ کا حل نکال سکتی ہے۔ شیوکمار سوامی نے کہاکہ بیدرکی ترقی کے لئے معاشرے کے فکرمند لوگ تن من دھن سے کام کریں ۔ یہاں بیٹھے ہوئے ذہین لوگ سب سے پہلے سماج کے لئے کام کرنے کاعزم کریں گے تب ہی ترقی ہوگی ۔ بے لوث طریقے سے جو معاشرے کی ترقی چاہتاہے وہ سچا آدمی بن کر اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کابھلاچاہنے والا ہی انسان کہلانے کامستحق ہوتاہے۔اور جو شخص صرف اپنی ترقی کے لیے سوچا کرتاہے اس کو شیطان کہاجاتاہے۔اپنے نقصان کے علاوہ دوسرے کے نقصان کا بھی سوچنے والے لوگوں کی تعداد کافی زیادہ ہے ،معاشرے کے لئے یہ اچھے آثار نہیں ہیں ۔ بی جی شیٹکار ، ڈاکٹر بسواراج پاٹل اشٹور ، گروناتھ کولڑور، مارتھنڈ شاستری ، امیش شٹی ، ریون سدپا جلادھے ، سریش چن شٹی موجودتھے۔