ہندوستان کے دیگر علاقوں میں نظر نہیں آیا چاند؛ وہاں منگل کو ہوگا پہلا روزہ

04:45PM Sun 5 May, 2019

نئی دہلی: پورے ہندوستان کی رویت ہلال کمیٹیوں کےذریعہ جاری پریس ریلیز کےمطابق آج رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا ہے۔ مختلف ریاستوں سے رویت کی تصدیق نہ ہونے کے بعد تمام کمیٹیوں نےاس بات کا اعلان کیا کہ کل 6 مئی بروز پیرشعبان المعظم کی 30 تاریخ ہوگی اورپہلا روزہ 7 مئی 2019 بروزمنگل کو رکھا جائے گا۔ امارت شرعیہ ہند، نئی دہلی، امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ، مرکزی جمعیت اہلحدیث رویت ہلال کمیٹی، نئی دہلی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے صدر اور شاہی امام مولانا سید احمد بخاری، مرکزی چاند کمیٹی کےصدر اور امام عید گاہ، لکھنو مولانا خالد رشید فرنگی محلی وغیرہ نے پریس ریلیز جاری کرکے اس بات کا اعلان کیا کہ  مختلف شہروں اورعلاقوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، لیکن چاند نظرنہیں آیا، اس لئے 6 مئی 2019  کوشعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور 7 مئی سے رمضان کا آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ پڑوسی ریاست کیرالہ کے کاپاڈ میں چاند نظر آنے اور متعلقہ علاقہ کے قاضی کی طرف سے چاند کی رویت ثابت ہونے کے بعد بھٹکل  سمیت شیرور، بیندور، کنداپور، گنگولی، اُڈپی اور وغیرہ   میں کل 6 مئی  بروز پیر کو پہلا روزہ  ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔