شیوسینا نے مودی سے پوچھا تلخ سوال ، يوگ سے مہنگائی کا درد کس طرح بھولیں؟

12:12PM Thu 23 Jun, 2016

ممبئی : وزیر اعظم مودی پر ایک مرتبہ پھر تیکھا حملہ کرتے ہوئےبی جے پی کی اتحادی پارٹی شیوسینا نے آج کہا کہ یوگا کو عالمی سطح پر متعارف کرانا قابل ستائش کوشش ہے ، لیکن اس قدیم ہندوستانی طریقہ کار کو اپنانے سے کیا لوگوں کو افراط زر کے درد سے راحت ملے گی۔ پارٹی نے اپنے ترجمان اخبار 'سامنا کے اداریہ میں لکھا ہے کہ 130 ممالک کو 'نریندراسن کروانے کے لئے وزیر اعظم تعریف کے مستحق ہیں۔ دنیا جھکتی ہے، جھکانےوالا چاہئے۔ وزیر اعظم مودی نے 130 ممالک کو یوگا کے بہانے ہی زمین پر لٹا دیا۔ اس نے لکھا ہے کہ اب پاکستان کو ہمیشہ کے لئے لٹا دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو لٹانے کا 'یوگا صرف اسلحہ اور فورس سے ہو سکتا ہے۔ اخبار کے اداریہ میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر بی جے پی ریاستوں کے وزیر اعلی وزیر اعظم مودی کی مخالفت کر سکتے ہیں ، لیکن یوگا ایک ایسا شعبہ ہے، جس میں مخالفت نہیں کی جانی چاہئے۔اخبار میں کہا گیا ہے کہ یوگا کے ذریعے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن روز مرہ کی زندگی میں مہنگائی اور بدعنوانی کے درد کو اس کے ذریعے بھلایا جا سکتا ہے کیا؟ اس پر روشنی ڈالی گئی ہوتی ، تو مناسب ہوتا۔