عثمان نگر بس اسٹاپ پر بسوں کے نہ رکنے سے عوام پریشان

02:46AM Sun 10 Nov, 2013

عثمان نگر بس اسٹاپ پر بسوں کے نہ رکنے سے عوام پریشان بھٹکلیس نیوز / 9 نومبر،2013 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) سرکاری اعلیٰ افسران کے حکم کے باوجود یہاں عثمان نگر میں حال ہی میں تعیمر کئے گئے بس اسٹاپ پر بسیں نہ رکنے کے باعث عوام سخت پریشان ہیں ۔ عثمان نگر کے رہنے والوں نے شکایت کی ہے کہ یہاں حال میں بس کے روکنے کے لئے بس اسٹائنڈ بنایا گیا ہے اور بہت بڑے الفاظ میں بس کو روکنے کی ہدایت دینے والا بورڈ بھی آویزاں ہے لیکن اس کے باوجود یہاں پر کنداپور اور مینگلور وغیرہ سے آنے والی بسیں نہیں رکتی ہیں جس کی وجہ سے یہاں اترنے والے لوگوں کو سرکاری بس اسٹائنڈ یا شمس الدین سرکل پر جاکر اترنا پڑتا ہے ۔ عوام نے اس سلسلہ میں اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مسئلہ کو حل کرنے کی مانگ کی ہے ۔ bus-stop-1 bus-stop-2