تعلیمی میدان میں بے لوث خدمات پر کرناٹک اردو اکادمی بنگلور کی جانب سے انجمن کو ملے گا ایوارڈ
04:07PM Wed 24 Aug, 2016
بھٹکلیس نیوز / 24 اگست، 16
بھٹکل / (پریس ریلیز) تعلیمی میدان میں بہترین خدمات اور اردو کی ترقی و ترویج میں اہم رول ادا کرنے پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کو کرناٹک اردو اکادمی بنگلورو کی جانب سے 2015 کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے، جس کی اطلاع انجمن کی جانب سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔ اخباری بیان کے مطابق انجمن کے صدر کو اس کی خوش خبری اکادمی کی جانب سے تحریری طور پر بھی دی گئی۔ انشاء اللہ یہ ایوارڈ اکادمی کی جانب سے منعقد ہونے والے ایوارڈ پروگرام میں دیا جائے گا۔