مغری بنگال : مولانا نورالرحمان برکتی کو ٹیپو سلطان مسجد کے شاہی امام کے عہدہ سے ہٹادیا گیا
02:39PM Sun 14 May, 2017
کولکاتہ : مغربی بنگال کے کولکاتہ کی مشہور ٹیپو سلطان مسجد کے شاہی امام مولانا نورالرحمن بركتي کو مسجد کے بورڈ نے ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس سلسلہ میں معلومات دیتے ہوئے مسجد کے بورڈ کے صدر نے بتایا کہ ملک مخالف بیان دینے کی وجہ سے انہیں امامت کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس قبل متولی انور علی شاہ نے مینجنگ کمیٹی کو ایک خط لکھ کر مولانا برکتی کا امام کے عہدہ سے ہٹانے کی اپیل کی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا برکتی مسجد جیسی پاک جگہ کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں ۔ متولی نے کمیٹی کو گزشتہ ماہ یہ خط لکھا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ مولانا نورالرحمن بركتي کو ممتا بنرجی کا قریبی سمجھا جاتا ہے اور وہ ان کی حمایت میں بیانات بھی دیتے رہتے ہیں ۔ بھی حال ہی میں مولانا برکتی گاڑی لال بتی ہٹانے کیلئے تیار نہیں تھے ، تاہم بعد میں انہوں نے لال بتی ہٹالی تھی۔ مرکزی حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندی کے بعد بھی امام نے حکومت کے حکم کو ٹھکرا دیا تھا۔اس سلسلہ میں مولانا بركتي کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔