بھٹکل سلطانی مسجد میں نو تعمیر شدہ وضوخانہ کا افتتاح

02:08PM Sun 5 May, 2019

بھٹکل: 5 مئی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سلطانی مسجد میں آج مغرب کی نماز کے وقت نو تعمیر شدہ وضوخانہ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ نئے طور پر تعمیر شدہ اس وضوخانہ میں ایک حوض بھی بنایا گیا ہے جس میں کھڑے ہوکر بھی وضو کرنے کی سہولت مہیا ہے۔ واضح رہے کہ بازار کے علاقہ میں یہ مسجد واقع ہونے کی وجہ سے یہاں کچھ سالوں سے وضوخانہ تنگ ہورہا تھا جس سے نمازیوں کو کافی دشواری پیش آرہی تھی ایسے میں اس نئے وضوخانہ سے نمازیوں کو کافی سہولت ہونے کے امکانات ہیں۔