اسٹوارٹ بنى کى خطرناک گيند بازى سے ہندوستان نے بنگلہ ديش کے خلاف ون ڈے سيريز جيتى
04:56PM Tue 17 Jun, 2014
بھٹلیس نیوز/17جون،14
میر پور/اسٹوارٹ بنى(چار رن پر چھ وکٹ)کى خطرناک گيند بازى کى بدولت ہندوستان نے آج يہاں بنگلہ ديش کے خلاف تين ميچوں کى ون ڈے سيريز کے دوسرے ميچ 47 رن سے شکست دے کر دو ۔صفر کى ناقابل تسخير برترى حاصل کرلى ہے۔
بنگلہ ديش نے ٹاس جيت کر ہندوستان کو پہلے بلےبازى کى دعوت دى۔ بارش سے متاثرہ اکتاليس اوور کے ميچ ميں ہندوستانى ٹيم 25 اعشاريہ تين اوور ميں ايک سو پانچ رن بناکر آؤٹ ہوگئى۔ اس کے جواب ميں بنگلہ ديش کى ٹيم سترہ اعشاريہ چار اوور ميں صفر 58 رن پر ڈھير ہوگئى۔