آگ پر قابو پانے کے اہم طریقوں پر فائیر فورس کا عملی مظاہرہ

04:20PM Fri 21 Apr, 2017

ہلال اسکولس کے مدرس کیمپ میں شرکاء کی انوکھی تربیت : بنگلور(بھٹکلیس نیوز)ہلال اسکول درگاہ محلہ بنگلور میں چھ روزہ مدرس کیمپ میں نہ صرف دینی معلومات مہیا کی جارہی ہے بلکہ تعلیمی بیداری، صحت، قانونی بیداری، آگ پر قابو پانے کے ذرائع وغیرہ پر بھی تربیت دی جارہی ہے. اس کڑی کے طور پرفائر فورس کا عملہ عیدگاہ میدان درگاہ محلہ میں آگ بجھانے کی ترکیبوں کو عملی اعتبار سے بتایا گیا. انھوں نے کہا کہ عام طور پر آگ پر قابو پانے کیلئے ہم پانی تلاش کرتے ہیں . حقیقت میں ایسا نہیں ہے . اگر کِچن وغیرہ میں آگ لگ گئی ہوتو کوئی بھی ہری چیز جیسے درخت کے پتوں سے ہم طاقت سے آگ پر ماریں تو آگ پرقابو پا سکتے ہیں . اسی طرح اگر مٹی وغیرہ ہوتو دونوں ہاتھ سے مٹی لیکر ذرا زور سے ماریں تو بھی آگ بجھ سکتی ہے. گرم تیل میں ہم کچھ تَل رہے ہیں اچانک میں کڑھائی میںآگ لگ جائے یا دال وغیرہ بَگھار تے وقت آگ لگ جائے اُسوقت ہمارا ذہن کام نہیں کرتا ہے کریں تو کریں کیا ؟ تو اس کی ترکیب یہ ہے کہ فوراََ اُس کڑھائی یا کُکر ) Cooker ( پر ڈِیس یا کوئی بڑی رکابی سے ڈھک دیں جس کی وجہ سے آگ کی شدت خودبخود کم ہو جائیگی. ساتھ ہی ساتھ ریگو لیٹر ( Regulator) بندکردیں. اُس وقت پانی ہر گز نہ ماریں ورنہ آگ اور بھڑکے گی ہو سکے تو پانی میں رِن پاؤڈر ( Rin Powder) یا صابن ڈالکر جھاگ بنائیں.اور وہ جھاگ آگ پر پھینکیں اس سے بھی آگ بجھ جائیگی اگر گیس سِلنڈر میں ریگولیٹر کے پاس آگ لگ گئی ہوتو پٹ سن کا تھیلا یا کوئی دوسری چیز پانی میں بھِگو کر سلینڈر پر ڈال دیں اور اُس کے اوپر پانی کے چھینٹیں ماریں تو بھی آگ بجھ جائیگی.اس کے بعد سلینڈر کو کوئی کھلی جگہ میں رکھدیں. ان کے علاوہ جب گھروں میں یا اپارٹمنٹس وغیرہ میں آگ لگے تو کس طرح بجھائی جاتی ہے جن کے مختلف طریقوں کو بتا یا گیا. جن سے کثیر تعداد میں خواتین ، مرد حضرات اور بچوں نے استفادہ کیا. آخر میں انھوں نے کہا کہ ہمارا محکمہ چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے جب بھی اس قسم کا حادثہ ہو تو فوراََ 101 نمبر پر فون کریں. فون کرتے وقت پہلے اپنا نام بتائیں اور پتہ بھی صاف صاف بتائیں. اور رابطہ کیلئے کم سے کم دو فون نمبرس اور لیانڈ مارک بھی ضرور دیں. دوسر نششت میں محترمہ فریدہ رحمت اللہ مدیر زرین شعائیں نے اپنے انوکھے انداز میں شرکاء مدرس کیمپ کو معاملات و اخلاقیات پرسَیر حاصل روشنی ڈالی.