سی آئی ٹی یو کی طرف سے مزدور طبقہ کو سہولیات فراہم کرنے کی اپیل

02:25AM Tue 12 Nov, 2013

سی آئی ٹی یو کی طرف سے مزدور طبقہ کو سہولیات فراہم کرنے کی اپیل بھٹکلیس نیوز ؍ 11 نومبر،2013 بھٹکل ؍ (رضوان گنگاولی) مزدور طبقہ کو سہولیات فراہم کرنے اور انہیں دوسرے لوازمات میں رعایت دینے کی اپیل کرتے ہوئے یہاں سی آئی ٹی یو کی طرف سے تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک کو اپیل سونپی گئی ۔ اس اپیل میں پندرہ سے زائد مانگوں کامطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2001 سے اکشرداسوہا منصوبہ کے تحت ایک لاکھ کے قریب خواتین بغیر کسی سہولت کے یومیہ 38 ؍روپئے کی اجرت پرمزدوری کررہی ہیں اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کی زندگی کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے انہیں سہولیات مہیا کرے ۔اپیل میں جن شری منصوبہ کے تحت دینے والے گرم کھانے میں مزدوروں اور ان کے بچوں کو بھی شامل کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سبھاش کوپی کر ،ناگرتنا چندر کلا و غیرہ موجود تھے ۔ citu01