ہبلی کے ایک اسکول میں طالب علم کا سر منڈوانے  کا معاملہ اسمبلی تک پہنچا؛ پرنسپال کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

10:35AM Sat 11 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 11 فروری، 17 بنگلورو / (نامہ نگار) ہبلی کے ایک اسکول میں بال کو چھوٹا نہ کرنے پر ناراض پرنسپال نے جب طالب علم کا سر منڈوایا تو یہ معاملہ اسمبلی تک پہنچ گیا جہاں حزب مخالف کے لیڈر جگدیش شٹر نے اس پرنسپال کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی۔ اس کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر مسٹر ٹی بی جیا چندرا نے اس پرنسپال کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اگر یہ بات ثابت ہوگئی تو اس پرنسپال کو ضرور معطل کیا جائے گا۔ اطلاع کے مطابق ہبلی کے سینٹ پال اسکول کے پرنسپال نے طالب کے لمبے بالوں پر اسے ڈانٹتے ہوئے اس کے بالوں کو خدو سے منڈا دیا ہے۔ (ترجمہ: اے جے اسدی)