ججوں کے خالی عہدوں کا معاملہ: وکلاء اسو سی ایشن کی احتجاج کی دھمکی
11:56AM Thu 2 Nov, 2017
بنگلورو۔02نومبر( سالار نیوز)اڈوکیٹ اسو سی ایشن آف بنگلور و نے احتجاج کی دھمکی دی ہے جس میں بھوک ہڑتال بھی شامل ہے۔ یہ دھمکی انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ کے ججوں کی 38خالی سیٹوں کو پر نہ کئے جانے کے پیش نظردی ہے۔ انہوں نے15دسمبر تک عہدے پر کرنے کی مانگ کی ہے ۔ منظور شدہ پورے ججوں کی تعداد 62ہے ۔اسی سلسلہ میں منگل کے روز سینئر وکلاء کے مشورہ سے اسو سی ایشن نے یہ قرار داد پیش کی ۔ اسوسی ایشن نے بتایا کہ وہ چیف جسٹس آف انڈیا۔ وزیر اعظم اورمرکزی وزیر قانون کو اس بات سے آگاہ کرانے کے لئے سخت الفاظ میں ایک خط روانہ کیا گیا ہے جس میں موجودہ حالات کو آگاہ کیا ہے ۔ اس کی وجہ سے بہت سارے معاملات ادھورے پڑے ہیں۔ یہ ہائی کورٹ کے لئے ایک تشویش ناک بات ہے جہاں معاملوں کی سماعت میں بہت دیر ہورہی ہے۔ موجودہ ججوں پر اس کی وجہ سے بوجھ بڑھ گیا ہے اور وہ بہت زیادہ تناؤ کے تحت کام کررہے ہیں۔