امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کانفرنس 

03:29PM Sun 23 Jul, 2017

بنگلوربھٹکلیس نیوز)آج یہاں شہر کی ایک ہوٹل میں امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( آئی سی سی آئی) کی دو روزہ دوسری سالانہ کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شعیہ مسلمانوں میں تعلیم، روزگار، اور صنعت کے مسائل اور معاملات پر غور ہوا۔ آئی سی سی آئی کے صدر جناب سید انس صفوائی نے بتایا کہ شیعہ مسلم طبقہ کے فکر مندا حباب جن میں صنعت کار اور صاحب حیثیت افراد نے اس طبقہ کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے ، تجارت وصنعت میں تجربہ رکھنے والے ایسے افراد جو مالی حالت اچھی نہ ہونے کی وجہ آگے بڑھنے سے مجبور ہیں ایسے لوگوں کو مالی تعاؤن کے ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑے کرنا اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے والوں کا تعاؤن کرنے کی غرض سے ایک ادارہ بنا کر کام کرنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلی کانفرنس دہلی میں منعقد ہوئی تھی اب دوسری کانفرنس بنگلور میں منعقد ہورہی ہے کانفرنس میں ماہرین الگ الگ عنوانات پر خطاب کریں گے۔ اور تجاویز پیش کریں گے ۔ جناب صفاوی نے بتایا کہ بنگلور کی دو روزہ کانفرنس میں ملک بھر سے مندوبین آئے ہوئے ہیں۔ اس کانفرنس میں ایکزی کیٹیو صدر جناب میر ممتاز علی ، جناب حاکم رضا اور دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔