جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں الوداعیہ کا اہتمام
02:38PM Fri 7 Apr, 2017
بھٹکلیس نیوز / 07 مارچ،2017
بھٹکل / (نامہ نگار) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے عا لمیت اور افتاء کا کورس مکمل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں طلباء ہفتم کی جانب سے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح چلی ان دونوں نشستوں میں فارغین نے اپنے اپنے تأثرات پیش کیے اور دورانِ تعلیم کے نشیب وفراز کا تذکرہ کرتے ہوئے عا لمیت کی تکمیل پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیا ۔فارغین نے جہاں اپنے تاثرات میں اپنے محسنین کو یاد کیا وہیں انہوں نےاپنے اساتذہ کی محنتوں اور کوششوں کا بھی تذکرہ کیا جن کی انتھک محنت کی وجہ سے وہ اس مرتبہ کے لائق بنے۔ اس موقع پر فارغین کے اہلِ خانہ اور ان کے متعلقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ جلسہ کے آخر میں نائب صدر جامعہ مولانا ملا محمد اقبال صاحب نے اپنے خطا ب میں طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کئی مفید نصیحتیں کیں۔ پروگرام کے انتظامات کی تمام تر ذمہ داریاں درجہ ہفتم عربی کے طلباء نے بحسنِ خوبی انجام دیں۔