کئی سالوں سے اتی کرم زمینوں پر رہنے والے بھٹکل کے عوام نے سوپنی ڈپٹی کمشنر کو دوبارہ عرضی
01:01PM Thu 20 Feb, 2020
بھٹکل: 20 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سالہا سال سے اتی کرم زمینوں پر بسیرا کرتے آرہے بھٹکل کے عوام نے اپنی زمینوں کو قانونی طور پر منظوری دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے نام تکرار عرضی سونپی ہے۔
بدھ کے روز یہاں قومی شاہراہ سے متصل بھٹکل اکیڈمی کے میدان میں اتی کرم ہوراٹا سمیتی کے ضلعی صدر مسٹر رویندر نائک کی قیادت میں پر زور مہم چلائی گئی ور تحصلدار کے توسط سے ڈی سی کو عرضیاں سونپی گئیں۔
اس موقع پر مسٹر رویندر نائک نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ آتی کرم داروں کی جانب سے ان کی رہائشی زمین کو قانونی منظوری دینے کے لیے ضلع اُترکنڑا سے 85757عرضیاں داخل کی گئی تھیں جس میں سے ضلعی انتظامیہ نے 74220عرضیوں کو رد کردیا ہے جو کہ نہایت ہی افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی کو چیلنج کرتے ہوئے اتی کرم داروں کی جانب سے دوبارہ عرضیاں جمع کی جارہی ہیں تاکہ کئی سالوں سے رہتے آرہے ان اتی کرم داروں کو ان کا قانونی حق حاصل ہوسکے۔
ایڈوکیٹ رویندر نائک نے گجرات ہائی کورٹ کے اس تعلق سے دیے گئے ایک فیصلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اتی کرم داروں کو اس طرح کے ثبوت پیش کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا غیر قانونی ہے اس لیے حکومت کو چاہئے کہ وہ اتی کرم داروں کے تعلق سے نرم رویہ اختیار کرے اور سالوں سے رہتے آرہے ان باشندوں کی رہائش کو قانونی طور پر تسلیم کرے۔
اس موقع پر ضلع کمیٹی کے دیوراج گونڈ، پانڈورنگا نائک، سید علی ، مادیو نائک، عبدالکریم ، دتانائک، نارائن مراٹھی ، ارشاد وغیرہ موجود تھے۔