جاپان میں آتش فشاں دھماکے سے ابھرنے والا نیا جزیرہ بڑا ہوتا جارہا ہے

12:59PM Mon 2 Mar, 2015

بھٹکلیس نیوز/2مارچ ،15 جاپان میں زیر سمندر آتش فشاں دھماکے کے بعد ابھرنے والا نیا جزیرہ بتدریج بڑا ہورہا ہے۔ یہ نیا جزیرہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر بحرالکاہل سے نمودار ہوا اور ہر ایک منٹ میں 5 سے 6 دفعہ دھوئیں کے بادل اور لاوا اگل رہا ہے۔ جزیرے سے نکلنے والے راکھ کے بادل ایک ہزار 200 میٹر کی بلندی تک پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2013 کے ماہ نومبر میں زیر سمندر آتش فشانی دھماکوں کے بعد بونین جزائر میں سے نیشونیشیما جزیرے کے کھلے سمندر میں یہ نیا جزیرہ سطح سمندر پر ابھرا تھا۔ اس وقت نئے جزیرے کا حجم ڈھائی اسکوئر کلومیٹر تک پھیل چکا ہے۔ ع،ح،خ