مایاوتی کےبعداب نوجوت سنگھ سدھونےمسلمانوں سےمتحد ہوکرووٹ دینےکی اپیل کی
11:56AM Tue 16 Apr, 2019
لوک سبھا الیکشن کی بڑھتی سرگرمیوں کے درمیان متنازعہ بیانات کا دورتھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ سابق کرکٹراورپنبجاب کی کانگریس حکومت میں وزیرنوجوت سنگھ سدھو کا نام بھی اس فہرست میں جڑگیا ہے۔ بہارکے کٹیہارمیں انتخابی تشہیرکے لئے پہنچے سدھونے مسلم طبقے سے متحد ہوکرکانگریس کوووٹ دینے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ (مسلم طبقہ) یہاں اقلیتی ہوکربھی اکثریتی ہے۔ آپ اگراتحاد کا مظاہرہ کریں گے تو آپ کے امیدوارطارق انورکوکوئی بھی شکست نہیں دے سکتا ہے۔ سدھو کٹیہارپارلیمانی حلقہ کے بلرام پوراسمبلی کے بارا سوئی بلاک کے ہائی اسکول ڈھٹھا کے میدان میں انتخابی جلسے کو خطاب کررہے تھے۔
لوک سبھا الیکشن کی بڑھتی سرگرمیوں کے درمیان متنازعہ بیانات کا دورتھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ سابق کرکٹراورپنبجاب کی کانگریس حکومت میں وزیرنوجوت سنگھ سدھو کا نام بھی اس فہرست میں جڑگیا ہے۔ بہارکے کٹیہارمیں انتخابی تشہیرکے لئے پہنچے سدھونے مسلم طبقے سے متحد ہوکرکانگریس کوووٹ دینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ آپ (مسلم طبقہ) یہاں اقلیتی ہوکربھی اکثریتی ہے۔ آپ اگراتحاد کا مظاہرہ کریں گے تو آپ کے امیدوارطارق انورکوکوئی بھی شکست نہیں دے سکتا ہے۔ سدھو کٹیہارپارلیمانی حلقہ کے بلرام پوراسمبلی کے بارا سوئی بلاک کے ہائی اسکول ڈھٹھا کے میدان میں انتخابی جلسے کو خطاب کررہے تھے۔
نوجوت سنگھ سدھو نےاپنی تقریرکے دوران کہا ’آپ کی آبادی یہاں 64 فیصد ہے، یہاں کے مسلمان ہماری پگڑی ہیں۔ اگرآپ کو کوئی پریشانی ہوتومجھے یاد کرنا، میں پنجاب میں بھی آپ کا ساتھ دوں گا‘۔ انہوں نے مخالفین پرتنقید کرتے ہوئے کہا ’یہ لوگ آپ کو تقسیم کررہے ہیں، مسلمانوں کے ووٹ تقسیم کررہے ہیں۔