مودی کے وزیر نے کہا، پاک مقبوضہ کشمیرکو کرائیں گے پاکستان سے آزاد

02:06PM Sat 27 Aug, 2016

نئی دہلی۔ پی او کے کو لے کر مرکزی حکومت نے پھر سخت موقف دکھایا ہے۔ پی ایم او میں وزیر جتندر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پاک مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے کے لئے مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی ملاقات کے بعد پی ایم او میں وزیر مملکت جتندر سنگھ نے کہا کہ ہمیں اعتماد ہے کہ جلد ہی وادی میں امن بحال ہو جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ جتندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ ہم پاک مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ بتا دیں کہ 15 اگست کے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں پی اوکے ، بلوچستان اور گلگت کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے یہاں ہو رہی پاکستان کی زیادتیوں کی طرف توجہ دلائی تھی۔ ساتھ ہی کل جماعتی میٹنگ میں بھی پی ایم مودی نے پاک مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان کا ہی ایک حصہ بتایا تھا۔