چامراج نگر میں زعفرانی رنگ کے جھنڈے کو نذ ر آتش کیا گیا

02:12PM Sun 17 Sep, 2017

بھٹکلیس نیوز: 17 ستمبر2017 چامراج نگر (نامہ نگار) 15 ستمبر کی رات میں چا مراج نگر گلی پورا علاقے میں ونائکا مند ر کے اوپر کے زعفرانی رنگ کے جھنڈے کو نذرے آتش کیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں  پولس نے اسی علاقے کے (منجو نات،بنگارو،پرکاش،) نامی 3 لوگوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے،اس معا ملے کے بعد وہاں کے حالات نازک د کھائی دے رہے تھے، وہاں کے ھندو تنظیموں نے مسلما نوں کو آڑے ہا تھوں لیتے ہوئے احتجاج بھی کیا تھا لیکن پولس نے صرف دو دن کے اندر اصل ملزمین کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی اور مسلمانوں  کے بارے میں بد نماں داغ بھی مٹا دیا (کنڑا سے اردو ترجمہ، اے جے اسدی)