روس : ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رضاکار کا اغوا کے بعد تشدد ،ریپ کی دھمکی
12:20PM Tue 16 Oct, 2018
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی خاتون رضا کار کو روس کے شمالی خطے کوکاسس میں احتجاج کی رپورٹنگ کے دوران اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ خبر رساں ادارہ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق رضا کار اولیگ کوزلوسکائی انگوشیٹیا خطے میں موجود تھیں جہاں حالیہ ہفتوں میں ماسکو کی حمایت میں چیچنیا کو علاقہ دینے کے معاہدے پر احتجاج جاری تھی۔
ایمنسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 6 اکتوبر کو احتجاجی موومنٹ کے سربراہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص نے اولیگ کے ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوکر ان کی رضاکار کو دھوکا دے کر باہر نکالا اور گاڑی میں سوار کرکے ساتھ لے گئے۔رضا کار جب گاڑی میں بیٹھے تو چہرے پر ماسک پہنے 2 نامعلوم افراد ان کے ساتھ گاڑی میں آ بیٹھے اور ان پر تشدد کرتے ہوئے خطے کے دارالحکومت ماگاس کے نواحی علاقوں میں لے گئے۔
اولیگ کا کہنا تھا کہ ’’انہوں نے میرے سر پر بندوق رکھی تھی اور کہا تھا کہ مجھے مار دیں گے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ’ ’مسلح شخص نے اپنی شناخت مقامی محکمہ انسداد انتہا پسندی کے افسر کے طور پر بتائی اور واقعہ کو رپورٹ کرنے پر میری شوہر اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے مجھ سے شہر میں میرے روابط کے حوالے سے سوال کیا‘‘۔