روشن بیگ معجزاتی طورپر طیارہ رن وے حادثہ میں بال بال بچے
01:13PM Mon 9 Mar, 2015
بھٹکلیس نیوز/9مارچ،15
بنگلور(نامہ نگار)ہبلی ایئر پورٹ پر ایک بڑ افضائی حادثہ ہوتے ہوئے بچ گیاجب ہبلی میں لگا اسپائس جیٹ کا ایک طیارہ رن وے سے ہٹ کر میدان پر چلا گیا۔اس طیارے میں وزیراطلاعات انفراسٹر کچر وحج جناب روشن بیگ سوار تھے ۔فوری طور پر انہوں نے طیارے کے عملے کے ہمراہ متعددی سے کام لےتے ہوئے طیارے میں سوار تقریباً78مسافروں کو محفوظ مقام پر پہنچانے میں مدد کی۔ان مسافروں میں ایک حج سمیت متعددایم شخصیات بھی شامل رہیں جو طیارہ رن وے سے اترجانے کے سبب پریشان تھا۔جناب روشن بیگ نے ان تمام مسافروں کو بھافیٹ ٹرمینل تک پہنچانے میں ایئر پورٹ کے حکام کی مدد کی ۔اس واقع پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جناب روشن بیگ نے کہا کہ اللہ کابے حدشکرو احسان کہ اس نے ایک بڑاحادثہ ہونے سے بچالیا ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کافضل ،رسول اکرامﷺ اور بزرگان دین کا صدقہ اور تمام خیرخواہوں کی دعاؤں نے انہیں محفوظ رکھا ہے،جس کےلئے وہ تمام کے مشکو روممنون ہیں ۔
ع،ح،خ