کاروار میں میلریا کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے ریلی کا انعقاد

04:25PM Wed 26 Jun, 2019

کاروار: 26 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کاروار ضلع پنچایت، ضلع ہیلتھ محکمہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام میں میلیریا کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے ایک ریلی منعقد کی گئی جس کا افتتاح ضلع پنچایت ممبر چتراکوٹارکر نے کیا۔ ریلی کاآغاز ضلعی محکمہ صحت کے میدان سے کیا گیا جس کے بعد ریلی پورے شہر کا چکر کاٹ کر واپس اپنے جگہ آکر ختم ہوئی۔ اس ریلی میں نرسنگ کالج کے طلبہ اور مختلف تنظیموں کے کارکنان موجود تھے۔