مدد مانگتا رہا باندھ میں ڈوبا کسان ، ویڈیو بنانے میں مصروف رہے گاوں کے لوگ

03:43PM Sun 2 Sep, 2018

جھانسی میں بھاری بارش کی وجہ سے گنگا اور مقامی ندیوں کے سطح آب میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ ہر طرف صرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے ۔ نالوں میں طغیانی کے وجہ سے اموات بھی ہوئی ہیں ۔ تازہ معاملہ اتوار کو اس وقت سامنے آیا جبہ ایک کسان آوارہ جانوروں کو بھگانے کی کوشش میں باندھ میں گر گیا۔ اس دوران پانی کے تیز بہاو کے آگے وہ مدد کی فریاد رہا ، لیکن باندھ پر کھڑے گاوں والے اس کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔ سوشل میڈیا میں یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کسان کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں لگ پایا ہے۔ یہ واقعہ فتح پور تھانہ علاقہ کے ٹوڈھی گاوں میں پیش آیا ہے۔ کسان بھاری بارش کی وجہ سے آوارہ جانوروں کو کھیتوں سے بھگانے گیا تھا ، تبھی کسان باندھ میں گر گیا ۔ باندھ میں تیز بہاو کی وجہ سے کسان پانی میں ڈوبنے لگا ۔ کسان کے باندھ کے پانی میں ڈوبنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پانی میں ڈوبا کسان کس طرح سے خود کو بچانے کیلئے لوگوں سے فریاد کررہا ہے۔
 آس پاس کھڑے مقامی لوگ خود کی جان کو خطرہ میں دیکھ کر باندھ میں ڈوب رہے کسان کو بچانے کی ہمت نہیں کر پارہے ہیں۔ وہیں دیر تک باندھ کے پانی میں ڈوبے کسان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس انتظامیہ غوطہ خوروں کی مدد سے کسان کی تلاش کررہی ہے۔