لرن قرآن کی جانب سے آن لائن تلاوت کلام پاک کا مسابقہ

02:33PM Fri 3 May, 2019

بھٹکل: 3 مئی ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سوشیل میڈیا کے ذریعے آن لائن قرآن کی تعلیم دینے والے ادارے ’لرن قرآن‘ کی جانب سے تلاوت کلام پاک کا مسابقہ رکھا گیا ہے جو کہ آن لائن ویڈیو کی شکل میں ہوگا۔ منتظمین کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق اس مسابقہ میں آٹھ سال سے کم  عمرکی پچیاں  بھی شرعی لباس کے ساتھ شرکت کر سکیں گی۔ جبکہ لڑکوں کے لیے تین زمرے بنائے گئے ہیں جس میں سے پہلا زمرہ آٹھ سال سے کم عمر کے بچوں کا ہے۔ دوسرا زمرہ 9/سال سے 15/سال تک کے بچوں کا اور تیسرا زمرہ 16/سے 20سال تک کے بچوں کا ہے۔مقابلہ میں شریک ہونے کے لیے شرط ہے کہ مساہم حافظ نہ ہو۔ اس مسابقہ میں شرکت کرنے لیے تین منٹ تک کی ایک ویڈیو بنا کر  +91 9108 51 51 51 پر بھیجنا ہوگا اور ساتھ میں اپنا اپنے والد کانام  لکھ کر اپنی عمر بھی درج کرنی ہوگی۔ مقابلہ میں شامل ہونے کے لیے 22/مئی تک کا وقت دیا گیا ہے۔