اپارٹمنٹس اور عمارتوں کے انڈرگراؤنڈس میں بجلی کے میٹروں اور پیانلوں کو شفٹ کرنے کا حکم
04:32PM Wed 13 Sep, 2017
بنگلور (پبھٹکلیس نیوزز):۔ بنگلور الیکٹری سٹی سپلائی کمپنی (بیسکام ) نے بروھت بنگلور مہانگر پالیکے(بی بی ایم پی ) کی حدود میں آنے والے تمام عمارتوں اور اپارٹمنٹس کے انڈوگراؤنڈس یعنی تہہ خانوں میں لگائے گئے میٹروں اور پیانلوں کو پہلی منزل میں شفٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔بیسکام کے ذریعہ جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگلے سال مانسون کا موسم آغازہونے سے قبل تمام میٹروں اور پیانل بورڈوں کو پہلی منزل کے لئے شفت کرنا لازمی ہوگا اور اس معاملہ میں کسی بھی طرح کی کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی اور اس کام کو انجام دینے میں لاپرواہی اور غفلت کی گئی تو منتقل طور پر بجلی کی سربراہی کاٹ دی جائے گی۔ حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے شہر کے نچلے علاقوں میں کئی مکانات ۔اپاٹمنٹس اور عمارتوں کے تہہ خانوں میں پانی گھس گیا تھا جس کی وجہ سے پانی بھی جمع ہوگیا تھا ۔جس کی وجہ سے پانی کوباہر کرنے کے لئے بجلی کی فراہمی روک دی گئی تھی اور چند علاقوں میں تین سے چار دن بجلی کی فراہمی بند تھی جس سے لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔بیسکام کے افسران اور ملازمین کو ہر جگہ مقررہ وقت پر پہنچ کر بجلی کی فراہمی بند کرنا پڑا۔بی بی ایم پی اور بنگلور واٹر بورڈ کے ملازمین نے مقررہ وقت پر پہنچ کر پانی کو پمپ کرکے باہر کرنا پڑا اور پانی کو باہر کرنے اور تہہ خانے سوکھنے کے بعد ہی بجلی کی فراہمی بحال کی گئی۔ اگر تہہ خانوں میں پانی جمع ہوئے اور ساتھ ہی بجلی کی فراہمی ہو تو خطرہ ہوسکتا ہے اور بجلی کے جھٹکے لگنے کا خطرہ رہتا ہے ۔دوسری طرف تہہ خانوں میں کاروں اور دیگر سواریوں کو بھی کھڑا کیا جاتا ہے اور ان سواریوں سے بھی بجلی کا جھٹکا لگنے کا خطرہ رہتا ہے ۔اس لئے بجلی کے میٹروں اورپیانل بورڈوں کو پہلی منزل کو شفٹ کرنا لازمی ہوگا اور اس کے لئے ضرورت پڑنے پر بیسکام کے افسران تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں اگر اس کی ذمہ داری بیسکام کو گی گئی ہے وہ فیس لیکر یہ کام انجام دینے کے لئے تیار ہے ۔لیکن کئی لوگ اپنے ٹھیکداروں کے ذریعہ سے ہی یہ کام کراسکتے ہیں۔اگر بیسکام کی جانب سے تکنکی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس کے لئے بیسکام دفاتر میں عرض دینی ہوگی۔ میٹروں اور پیانل بورڈوں کو شفٹ کرنے کے تعلق سے لوگوں میں بیداری مہم شروع کی گئی ہے اور تمام لوگوں کو چاہےئے کہ وہ فوری اس پر توجہ دیں۔ اپارٹمنٹس اور عمارتوں میں زیادہ طور پر کرائے دار رہتے ہیں اور انہیں چاہےئے کہ وہ اس بات کو سنجیدہ سے لیکر عمارتوں کے مالکوں پر دباؤ ڈالیں ۔اس معاملہ میں غفلت کرنے والے مالکوں کے خلاف فوجداری مقدمہ بھی دائر کیا جاسکتا ہے۔