بھٹکل میں موسلادھار بارش جاری؛ فاروقی مسجد کےعبادت خانہ کی چھت زمین بوس۔ شرالی قومی شاہراہ پر ندی کا منظر
03:50PM Thu 13 Jun, 2019
بھٹکل: 13 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں بھلے ہی مانسون دیر سے اتر آیا ہو لیکن اس بار کی بارش نے شروع سے ہی اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے۔ بھٹکل میں جہاں بارش کی شروعات کے ساتھ ہی بجلی کے کھمبوں کے گرنے سے بجلی کی سپلائی متاثر ہورہی ہیں وہیں مسلسل بارش کے نتیجہ میں شرالی قومی شاہراہ پر پانی بھر کر ندی کا منظر پیش کر رہا ہے۔
گزشتہ رات کی تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش سے فاروقی مسجد کا عبادت خانہ اپنی چھت سمیت زمین کو آلگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ صبح آٹھ بجے سے آج جمعرات صبح آٹھ بجے تک بھٹکل تعلقہ میں 64.24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔