مجلس اصلاح و تنظیم کے انتخابات سے قبل حلقہ وار بلامقابلہ امیدواروں کا انتخاب
03:54PM Sun 3 Mar, 2019
بھٹکل: 03 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح وتنظیم کے سہ سالہ انتخابات 10/مارچ،2019 کو منعقد ہونے جارہے ہیں اور کل 02/مارچ کو امیدواروں کے لیے اپنا نام واپس لینے کی آخری تاریخ تھی۔
اس کارروائی کے بعد مندرجہ ذٰیل حلقوں سے ان امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔
حلقہ نمبر 2:
جناب چامنڈی عبدالسلام
جناب دامدا ابو محمد طارق
جناب کے ایم اشفاق
حلقہ نمبر 3
جناب محتشم محمد جعفر
جناب حافظ اکیری مبین
حلقہ نمبر 6:
جناب گوائی ارشاد
جناب جبالی محمد عارف
حلقہ نمبر 7
جناب کھروری محی الدین
جناب دامودی محمد یحیی
جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب
جناب رکن الدین عبدالرشید
حلقہ نمبر 9:
جناب محمد صادق مٹا
جناب سمیع اللہ اٹل
جناب نورالدین امیر باشاہ
حلقہ نمبر 10:
جناب رکن الدین نواب عبدالمجیب
جناب فواز سکری
حلقہ 11:
مولوی سید محمد یاسر برماور ندوی
جناب جوکاکو محی الدین سائب
خیال رہے کہ کہ 4/مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور 10/مارچ،2019 کو تنظیم دفتر میں صبح 09:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک انتخابات ہوں گے اور ووٹنگ کے فوری بعد ووٹوں کی گنتی شروع کی جائے گی۔
انتخابات کی گنتی کے بعد 12/13 اور 14/مارچ کو مجلس شوریٰ سے انتطامیہ کے لیے 11/اراکین کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
واضح رہے کہ بھٹکل میں تنظیم کے جملہ ووٹروں کی تعداد 1087/ہے جس کے 13/حلقوں میں ں 35/نشستیں مقرر ہیں۔اسی طرح اندورن ہند 7/حلقوں سے پندرہ نشستیں اور بیرون ہند 10/حلقوں سے 36/نشستیں مقرر ہیں جہاں ووٹروں کی تعداد 1526/ ہے۔