چھوٹو بھائی کو  جے ڈی یو پارٹی کے ہنگامی صدر بنایاگیا

03:59PM Sun 24 Sep, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔ جے ڈی دیو کرناٹک یونٹ کے صدر اور رکن کونسل ڈاکٹر ایم بی گوڈا نے کہا کہ نئی دہلی میں حال ہی میں پارٹی کی مجلس عاملہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے 62سالہ چھوٹو بھائی کو پارٹی کا قومی ہنگامی صدر بنایا گیا ہے اور انہیں صدر کے تمام اختیارات دئے گئے ہیں ۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نومبر2016 میں پارٹی کی مجلس عامہ میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتش کمار کو بی جے پی کے خلاف لڑنے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے اختیارات دئے گئے تھے مگر نتش کمار نے پارٹی کی پالیسی اور اُصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ ناطہ جوڑلیا اس لئے نتش کمار کو پارٹی سے سبکدوش کردیا گیا اور پارٹی کے قومی الیکٹرول افسر انیل ہیگڈے نے بھی پارٹی کے خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاکر نتش کمار کو پارٹی سے نکال کر انہیں نوٹس دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتش کمار ایک مفاد پرست لیڈر ہیں اور ان کے خلاف رشوت خوری اور بدعنوانیوں کے کئی الزامات ہیں اور ان معاملات سے بچنے اور کسی بھی طرح کی کوئی کاروائی نہ ہونے کیلئے بی جے پی سے ناطہ جوڑلیا ہے ۔دوسری طرف وزیر اعظم نریندرمودی نے دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو بلیک میل کرکے انہیں بی جے پی میں شامل کررہے ہیں۔ جے ڈی ایو پارٹی سیکولیر ذہن پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرکے ایک مضبوط تیسرا محاذ قائم کرکے مود ی حکومت کی مخالف پالیسوں اور ان کی ناکامی اور مودی کے ذریعہ میک ان انڈیا کے نام پر کئے گئے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور دیگر معاملات کو عوام کے سامنے لائے گی۔ مودی کی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے۔