اب تک خلا میں ہندوستان کی سب سے بڑی حصولیابی، یہ ہیں'مشن شکتی' سے متعلق پانچ بڑی باتیں

04:10PM Wed 27 Mar, 2019

خلا میں ہندوستان نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ہندوستانی سائنسدانوں نے خلا میں ایک لائیو سیٹلائٹ کومارگرایا۔ یہ سیٹلائٹ ایل ای او یعنی لوارتھ آربٹ زمرے کا تھا۔ ہم آپ کو بتا رہے ہیں اس مشن سے متعلق پانچ بڑی باتیں۔
 خلا میں لائیو سیٹلائٹ کومارکرہندوستان خلا میں چوتھی سب سے بڑی 'مہا شکتی' بن گیا ہے۔ ہندوستان سے آگے اب صرف امریکہ، روس اورچین ہیں۔
ہندوستان کا 'مشن شکتی' بے حدکامیاب رہا اورہندوستانی سائنسدانوں نے صرف تین منٹ میں لائیوسیٹلائٹ کومارگرایا۔ یہ سیٹلائٹ 300 کلو میٹرکی دوری سے گرایا گیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ 'مشن شکتی' مستقبل میں ملک کی سیکورٹی، اقتصادی ترقی اورٹکنالوجی ایڈوانسمنٹ میں کافی مددگارثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے اس مشن کے لئے سائنسدانوں کومبارکباد دی کیونکہ یہ بہت ہی مشکل آپریشن تھا۔ یہ سیٹلائٹ ٹیسٹنگ کےلئے مارگرایا گیا تھا۔ یہ ہندوستان کا خلا میں ایک مشن تھا، جس سے ملک کوخلا میں نئی حصولیابی حاصل ہوسکے۔ بتادیں کہ اب تک دنیا کے صرف تین ہی ملک کے پاس یہ طاقت تھی۔ اب ہندوستان کے پاس بھی یہ طاقت ہے۔ خلا کی یہ ٹریننگ کسی بھی طرح بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرتی ہے۔ اس کا مقصد صرف ملک کوخلا میں مضبوط کرنا ہے۔ تاکہ ہندوستان تکنیکی طورپرمضبوط ہوسکے۔