پنشن کیلئے صحافیوں سے عرضیاں مطلوب
05:26PM Sat 27 May, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز )صحافیوں کیلئے فراہم ہونے والے پنشن اسکیم کے تحت نئے عرضی فارم محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے ہیں۔ خواہشمند اہل صحافی محکمہ کے ویب سائٹkarnatakainformation.gov.inیا متعلقہ اضلاع میں محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے دفترسے عرضیاں حاصل کرسکتے ہیں۔اہل صحافیوں کے انتخاب کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے حال ہی میں تشکیل شدہ کمیٹی کے ذریعہ وقتاً فوقتاً اجلاس منعقد کرکے مستحقین کا انتخاب کیاجائے گا۔ عرضی میں شرائط وضوابط موجود ہیں۔ اس کیلئے درکار دستاویزات کا فراہم کرنا لازمی ہے۔