بھٹکل تنظیم نے عوام سے این آر سی اور سی اے اے وغیرہ کے لیے دستاویزات نہ دکھانے کی اپیل کی

04:56PM Thu 16 Jan, 2020

بھٹکل 16/جنوری (بھٹکلیس نیوز بیورو)  مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی طرف سے آج تمام مساجد کو پیغام روانہ کرکے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر وغیرہ کسی کو نہ دکھائیں۔ اس پیغام کے ذریعے  بتایا کہ  شہریت قانون ، این آر سی اور این پی آر کے تعلق سے اگر کوئی گھر میں آکر دستاویز طلب کرے تو اُسے ہرگز نہ دکھایا جائے یا کوئی بھی تفصیلات اُنہیں نہ بتائی جائیں۔ تنظیم کی جانب سے اس طرح سے کسی بھی شخص کے گھر پر آنے پر ذمہ داران کو اطلاع دینے کی درخواست کی گئی ہے۔