شرالی قومی شاہراہ پر لاری پلٹ گئی ؛ ایک ہلاک ۔ ایک زخمی

01:03PM Sat 5 Apr, 2014

بھٹکلیس نیوز / 05 اپریل 14 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) شرالی قومی شاہراہ وینکٹاپور پل کے قریب مال بردار لاری کے اچانک پلٹ جانے سے لاری ڈرائیور ہلاک جبکہ کلینر کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ڈرائیور کی شناخت جانیشورا راؤ (40) اور کلینر کی شناخت نارائن اتاپی (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ دونوں کا تعلق مہاراشٹرا سے بتایا جاتا ہے ۔ حادثہ کے فوری بعد زخمی کو بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مینگلور روانہ کیا گیا ۔اس سلسلہ میں بھٹکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔