ہیبلے میں موجود سرکاری زمین پر تعلیمی اداروں کے لئے نشاندہی ؛ لیکن عوام ناراضگی
03:31PM Thu 11 Aug, 2016
بھٹکلیس نیوز / 11 اگست، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) ہیبلے گرام پنچایت حدود میں آنے والی 19/ہیکڑ سرکاری زمین کو تعلیمی اداروں کی تعمیر کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ تاہم اس بات پر ایک طبقہ جہاں خوش ہے وہیں ہیبلے کے غریب کسان اس زمین کے جانے کی وجہ سے ناراض نطر آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تعلقہ کے ہیبلے دیہات کی سرکاری زمین سروے نمبر 402اور 406 میں سے رانی چنما رہائشی اسکول اور مرارجی دیسائی رہائشی اسکول کے لئے چار چار ہیکڑزمین۔ سرکاری پی یو کالج کے لئے دو ہیکڑ زمین۔ ڈگری کالج کے لئے تین ہیکڑ زمین اور کھیل کے میدان کے لئے چارہیکڑزمین استعمال کی جائے گی۔ اس کے علاوہ آئی ٹی آئی کالج کے لئے دوہیکڑ زمین منظور کی گئی ہے۔ تاہم جب مذکورہ علاقہ پر روینو محکمہ کے افسران جگہوں کی نشاندہی کے لئے پہنچے تو عوام نے اس پر اعتراض جتایا اور کہا کہ اس زمین پر کئی سالوں سے کسان کھیتی کرتے آرہے ہیں جس کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور زمین بھی نہیں ہے۔ عوام نے یہاں تعمیرات نہ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے سخت احتجاج کی دھمکی بھی دی۔لیکن پولس کے سخت انتظامات کے ساتھ یہاں نشاندہی کا کام انجام کو پہنچا۔