دفاتر میں مودی کی تصاویر عدم موجودگی پر بی جے پی نے سوال اُٹھایا
06:50AM Sat 23 Aug, 2014
بھٹکلیس نیوز / 23 اگست،2014
بنگلور/بھارتیہ جنتا پارٹی نے بروز جمعرات الزام لگایا کہ ریاست میں کانگریس حکومت نے وزراء کے چیمبروں اور ریاست میں کانگریس حکومت نے وزراء کے چیمبروں اور ریاستی سکریٹریٹ کے دفاتر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر نہ لگاکر آئین اور مرکز میں این ڈی اے حکومت کی تو ہین کی ہے ، نامہ نگاروں سے خطاب کر تے ہو ئے بی جے پی کے ترجمان سی ٹی روی، ایم ایل اے نے تنقید کی کہ وزیر اعلی سدارامیا نے مودی کا جرمن ڈکٹیٹر اوڈلف ہٹلر سے موازنہ کیا ہے اورکہاہے کہ ان کا طرز کارکردگی ڈکٹیٹر شپ سے کچھ کم نہیں ہے ،روی نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں اگر حکومت اس میں ناکام رہی تو پارٹی مودی کی تصاویر لگائے گی ،انہوں نے کہا کہ ممتاز سرکاری دفاتر اور وزراءکے چیمبروں میں وزیر اعظم کی تصویر لگانا روایتی ہے ۔